منی پور میں 9 فٹ لمبا دیسی راکٹ برآمد، دو عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 8 اکتوبر (ہ س) منی پور میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی بازیابی میں چوراچاند پور ضلع میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک دیسی ساختہ راکٹ برآمد کیا ہے۔ الگ الگ کارروائیوں میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ منی پور پولیس ہیڈکوارٹر نے بدھ کو
منی پور


امپھال، 8 اکتوبر (ہ س) منی پور میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی بازیابی میں چوراچاند پور ضلع میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک دیسی ساختہ راکٹ برآمد کیا ہے۔ الگ الگ کارروائیوں میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر نے بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ نو فٹ لمبا راکٹ، جس کا وزن تقریباً 200 کلو ہے، ایس لون فائی اور ٹوئیکونگ گاؤں کے قریب سے برآمد کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بازیابی نے سیکورٹی خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ ستمبر 2024 میں بشنو پور ضلع کے موئرنگ میں ایک بزرگ شخص کی راکٹ حملے میں ہلاکت کے چند ماہ بعد ہوا ہے۔ حکام برآمد شدہ ہتھیار اور علاقے میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں کے درمیان ممکنہ روابط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، انسداد بغاوت کی الگ الگ کارروائیوں میں، منی پور پولیس نے مختلف کالعدم گروپوں سے وابستہ دو سرگرم عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ 7 اکتوبر کو، ریوولیوشنری پیپلز فرنٹ/پیپلز لبریشن آرمی (آر پی ایف/پی ایل اے) کیڈر، جس کی شناخت کھونگ بنتام پریوبرتا میتی عرف بویچا عرف ٹومبا عرف ابونگ (37) کے طور پر ہوئی ہے، کو ویسٹ آئیمپ ضلع کے سنگجامے پولیس اسٹیشن کے تحت کویکیتھل کونگجینگ لیکائی میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک آدھار کارڈ ضبط کرلیا۔

دریں اثنا، 6 اکتوبر کو، سیکورٹی اہلکاروں نے امپھال مشرقی ضلع کے پورمپیٹ پولیس اسٹیشن کے تحت کونگ پال خادم لیکئی سے، کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پروگریسو وار گروپ) کے ایک سرگرم کیڈر تھوکچوم میکل سنگھ عرف منن (25) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

قبضے اور گرفتاریاں منی پور میں شورش پسندوں کے نیٹ ورکس اور غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہیں، جہاں وادی اور پہاڑی اضلاع میں سخت حفاظتی کارروائیوں کے باوجود تشدد کے چھٹپٹ واقعات جاری ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande