نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س) مرکزی ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر منوہر لال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو حکومت کے سربراہ کے طور پر 24 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے انہیں ایک ایسا لیڈر قرار دیا جس نے ملک کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی ہے۔
منوہر لال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، میں محترم وزیر اعظم نریندر مودی کو مادر ہند کی مسلسل خدمت کے 24 متاثر کن سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ عوامی خدمت کا وہ متاثر کن سفر جو انہوں نے 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد شروع کیا تھا، آج مودی کے ایک سادہ سے خدمت گار سے ایک نئے ہندوستان کے سربراہ کے سفر کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خدمت، لگن اور قوم اولیت کا ایک قابل ذکر امتزاج جس نے ملک کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی