مرکزی وزیر کرن رجیجو بنگال پہنچ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
سلی گڑی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر شمالی بنگال پہنچے۔ وہ منگل کی دوپہر باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر پہاڑیوں اور ڈووارس کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ب
Union Minister Kiren Rijiju in Bengal, will visit flood areas


سلی گڑی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر شمالی بنگال پہنچے۔ وہ منگل کی دوپہر باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر پہاڑیوں اور ڈووارس کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔

باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے مطابق علاقے کا دورہ کریں گے اور نقصان کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے پر حملے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پہلے ہی ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان میں قانون ہے، تودادا گیری اور غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande