امریکہ میں شٹ ڈاون سے بحران میں اضافہ، صدر ٹرمپ طبی خدمات پر ڈیموکریٹس سے بات چیت کے لیے تیار
واشنگٹن، 07 اکتوبر (ہ س)۔ امریکہ میںسرکاری شٹ ڈاون سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بربینک ایئرپورٹ عملے کی کمی کی وجہ سے ٹریفک کنٹرولرز کے بغیر کام کر رہا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے فنڈنگ بل کو دوبارہ مسترد کرنے سے بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔سرکاری شٹ ڈ
US shutdown: Prez Trump ready to negotiate Democrats on healthcare


واشنگٹن، 07 اکتوبر (ہ س)۔ امریکہ میںسرکاری شٹ ڈاون سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بربینک ایئرپورٹ عملے کی کمی کی وجہ سے ٹریفک کنٹرولرز کے بغیر کام کر رہا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے فنڈنگ بل کو دوبارہ مسترد کرنے سے بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔سرکاری شٹ ڈاون دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ امریکی حکومت کو فنڈ دینے اور شٹ ڈاون ختم کرنے کے دو متضاد اقدامات پیر کو سینیٹ میں پانچویں بار ناکام رہے ۔ اس تعطل کے درمیان صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا موقف نرم ہوا ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سی بی ایس نیوز کی خبر کے مطابق سرکاری شٹ ڈاون کو ختم کرنے پر تعطل مزیدایک ہفتے تک جاری رہنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے ۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر فنڈز کی کمی کا الزام عائد کررہی ہیں۔ سینیٹ کے ریپبلکنز ایوان میں کی جا رہی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔ ڈیموکریٹک رہنما اس بات پر قائم ہیں کہ فنڈنگ کے اقدام میں ہیلتھ انشورنس ٹیکس کریڈٹ کی توسیع شامل ہو۔

اسپیکر مائیک جانسن موجودہ صورتحال سے مایوس ہیں۔ سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومر نے اتوار کے روز دلیل دی کہ شٹ ڈاون کا حل صرف کانگریسی رہنماوں اور صدر کے درمیان ملاقات کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شٹ ڈاون کے حل کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔ کانگریس کے ڈیموکریٹس نے کسی بھی معاہدے کے تحت ہیلتھ انشورنس ٹیکس کریڈٹ کو بڑھانے پر اصرار کیا ہے۔ ریپبلکن کا کہنا ہے کہطبی خدمات پر بات چیت شٹ ڈاون ختم ہونے کے بعد ہی ہونی چاہیے۔

دریں اثنا، جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ہالی ووڈ بربینک ایئرپورٹ عملے کی کمی کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے بغیر کام کر رہا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس صورتحال کا ذمہ دار حکومتی شٹ ڈاون کو قرار دیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شام 4:15 بجے سے رات 10 بجے تک ہوائی اڈے پر کوئی ہوائی ٹریفک کنٹرولر نہ ہونے کی توقع ہے۔

نیوزوم نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا، ”آپ کی حکومت کے بند ہونے کی وجہ سے آج شام 4:15 سے رات 10 بجے تک بربینک ہوائی اڈے پر کوئی ہوائی ٹریفک کنٹرولر نہیں ہیں۔“ ٹرانسپورٹ سکریٹری شان ڈفی نے ڈیموکریٹس کو شٹ ڈاون کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ”اگر آپ کسی پر الزام لگانا چاہتے ہیں تو آئینے میں دیکھیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ آپ کا پسندیدہ کام ہے۔“

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال پر ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ فنڈ فراہم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹ پر لکھا”مجھے ڈیموکریٹس کے ساتھ ان کی ناکام صحت کی دیکھ بھال کی پالیسیوں یا کسی اور معاملے پر کام کرنے میں خوشی ہوگی، لیکن پہلے انہیں ہماری حکومت کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینی چاہیے۔“ اس پوسٹ کے چند گھنٹے بعد، انہوں نے کہا، ”ہم ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، بہت اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔“ سینیٹ کے اقلیتی رہنما اور ایوان بالا میں اعلیٰ ڈیموکریٹ، چک شومر نے کہا کہ صدر کے تبصرے ”سچ نہیں“ ہیں اور وائٹ ہاو¿س کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande