پاکستان میں جعفر ایکسپریس شکارپور کے قریب حادثے کا شکار، سات مسافر زخمی
اسلام آباد،07اکتوبر(ہ س)۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے شمالی ضلع شکارپور میں جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں دھماکے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئیں اس حادثے میں کم از کم سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ جب سلط
پاکستان میں جعفر ایکسپریس شکارپور کے قریب حادثے کا شکار، سات مسافر زخمی


اسلام آباد،07اکتوبر(ہ س)۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے شمالی ضلع شکارپور میں جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں دھماکے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئیں اس حادثے میں کم از کم سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ جب سلطان کوٹ کے قریب پہنچی تو دھماکے کی وجہ سے اس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے ا±تر گئیں۔

جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے اس حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل ابڑو کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر اے آئی ڈی کی مدد سے حملہ کیا گیا۔ ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے ابتدائی طور پر سات مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جنھیں فوری طور پر شکارپور کی قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح ضلع شکارپور کے علاقے کوٹ سلطان کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔انھوں نے کمشنر لاڑکانہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت سامان اٹھا کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔ تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر کو شکار پور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور جیکب آباد میں اس سے قبل بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران دو بار نشانہ بنایا جا چ±کا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande