نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھ کر مغربی بنگال حکومت سے ممبر پارلیمنٹ کھگین مرمو پر ہوئے حملے کے بارے میں تین دن کے اندر حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کر کے سکریٹریٹ کو بھیجنے کو کہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی سنگینی اور رکن پارلیمنٹکی حفاظت پر اٹھنے والے سوالات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایم پی کھگین مرمو پر 6 اکتوبر کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے دووآر علاقے میں مبینہ طور پر کچھ مقامی لوگوں نے حملہ کیا تھا ۔ اس وقت وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاو کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس واقعے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد