نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے رائے بریلی میں ایک دلت نوجوان ہریوم والمیکی کے قتل کو آئین، سماجی انصاف اور انسانیت کی بنیادی روح پر حملہ قرار دیا ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی کا واقعہ ملک کے آئینی ڈھانچے اور جمہوری نظریات کے خلاف ہے۔ ہندوستان کا آئین ہر شہری کو برابری، سلامتی اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ وہ سماج کے محروم، کمزور اور مظلوم طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد