بھونیشور، 7 اکتوبر (ہ س)۔ کٹک میں حالیہ تشدد کے بعد نافذ کئے گئے 36 گھنٹے کے کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔کٹک-بھونیشور پولیس کمشنر ایس دیودت سنگھ نے اعلان کیا کہ کٹک میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔
کرفیو اتوار کی رات 10 بجے نافذ ہوا تھا اور مقررہ وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بجے ختم ہو گیا۔ کرفیو کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدامنی کے بعد کٹک میں ابتدائی طور پر 13 مقامات پر کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ پولیس کمشنر نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل کٹک میں انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی کو 24 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ افواہیں پھیلانے یا بدامنی بھڑکانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے غلط استعمال کے امکان کے پیش نظر کیا۔
انٹرنیٹ معطلی کا حکم 6 اکتوبر کی شام 7 بجے سے 7 اکتوبر کی شام 7 بجے تک نافذ رہے گا، جس میں کٹک میونسپل کارپوریشن، کٹک ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور 42 موضع علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے شہریوں سے امن برقرار رکھنے اور تعاون کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کٹک میں درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران پتھراو¿ ہوا تھا جس میں ایک پولیس افسر سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد