نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی زندگی کے 24 سال مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھایا تھا اور 13 سال تک وزیراعلیٰ رہے۔ وہ 2014 سے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
منگل کو بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ایکس پر کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے مادر ہند کی خدمت کرتے ہوئے عوامی زندگی میں 24 سال مکمل کر لیے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک عام کارکن سے لے کر ملک کے پردھان سیوک کے طور پرمودی جیکے سفر کے 24 برس ”خدمت، لگن، عوامی بہبود اور ملک کی ترقی“ کی شاندارمثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس“ کے عزم کو پورا کرنے کے لیے کروڑوں محروم لوگوں کی بہتری اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے۔
ہندوستان کی آزادی کے 100برس مکمل ہونے پر2047 تک مودی جی کا”وکست بھارت“ کی تعمیر کا ہدف، لاکھوں بی جے پی کارکنوں کو اپنے فرض کے لیے انتھک لگن سے رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ملک کے تئیں لگن کے اس کامیاب سفر کے 24 سال مکمل ہونے پر بی جے پی کے لاکھوں کارکنوں کی طرف سے، میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد