سامنا اخبار پاکستان نواز نظریات کا ترجمان بن گیا، بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ کا الزام
سامنا اخبار پاکستان نواز نظریات کا ترجمان بن گیا، بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ کا الزام ممبئی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی کے میڈیا سیل کے سربراہ نوناتھ بان نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت پر سخت تنقید کی
سامنا اخبار پاکستان نواز نظریات کا ترجمان بن گیا، بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ کا الزام


سامنا اخبار پاکستان نواز نظریات کا ترجمان بن گیا، بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ کا الزام

ممبئی،

7 اکتوبر (ہ س)۔

بی جے پی کے میڈیا

سیل کے سربراہ نوناتھ بان نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت پر سخت

تنقید کی ہے، ان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’سامنا‘ میں شائع ہونے

والے اپنے اداریے میں پاکستان کے لیے ہمدردی ظاہر کی اور بھارتی قیادت کے خلاف

جارحانہ زبان استعمال کی۔

نوناتھ

بان نے کہا کہ ’’راوت کے حالیہ اداریے نے ’سامنا‘ کو پاکستان کا ترجمان بنا دیا

ہے۔‘‘ ان کے مطابق، راوت نے اپنے مضمون میں بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور

آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ’اکھنڈ بھارت‘ کے نعرے لگاتے ہیں مگر

کوئی عملی اقدام نہیں کرتے۔

بان نے

کہا کہ ’’راوت اکھنڈ بھارت کے فلسفے کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے، وہ صرف غیر ذمہ

دار بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے

پی نے ایک متحدہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے طویل جدوجہد کی ہے،

اور آرٹیکل 370 کی منسوخی اس سمت میں تاریخی قدم تھا۔

بی جے پی

ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران بان نے مزید کہا کہ ادھو ٹھاکرے

اور سنجے راوت نے خواتین ووٹروں کی توہین کی ہے، انہیں ’بیچنے والے ووٹر‘ کہہ کر

عوامی عزت پر حملہ کیا ہے۔ ’’جو لوگ عوام کی عزت نفس سے کھیلتے ہیں، انہیں آئندہ

بلدیاتی انتخابات میں سخت سبق ملے گا،‘‘ انہوں نے خبردار کیا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande