رامپور میں اعظم سے اکھلیش ملاقات کریں گے، بریلی میں 15 منٹ کا قیام، انتظامیہ الرٹ
بریلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بدھ کو رام پور جائیں گے جہاں وہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان سے ملاقات کریں گے۔ جیل سے رہائی کے بعد اعظم خان کی اکھلیش یادو کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ سیاسی حلقے اس
Akhilesh to meet Azam in Rampur, halt in Bareilly, administration alert


بریلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بدھ کو رام پور جائیں گے جہاں وہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان سے ملاقات کریں گے۔ جیل سے رہائی کے بعد اعظم خان کی اکھلیش یادو کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ سیاسی حلقے اس ملاقات کو ایس پی کی آئندہ حکمت عملی سے جوڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکھلیش یادو لکھنو¿ کے اموسی ہوائی اڈے سے روانہ ہو کر بریلی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہ وہاں تقریباً 15 منٹ تک قیام کریںگے۔ اس کے بعد وہ بذریعہ سڑک رام پور جائیں گے۔ وہ بریلی کے راستے لکھنو¿ بھی واپس آئیں گے۔

اکھلیش کے مختصر دورے کی خبر کے بعد بریلی پولیس اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بریلی کے حالیہ فسادات کی روشنی میں، سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی قسم کا موقع لینے سے گریزاں ہیں۔ ہوائی اڈے سے رام پور سرحد تک سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہسماجوادی پارٹی کارکن اور عہدیدار اکھلیش یادو سے ملنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ فسادات سے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ سیاسی طور پر یہ دورہ اکھلیش اعظم کے تعلقات میں نئی گرمجوشی لانے والا سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande