جے پور، 7 اکتوبر (ہ س)۔بیکانیر ڈویژن کے گجنیر-کولایت اسٹیشنوں کے درمیان بیکانیر سے جیسلمیر کی جانب جانے والی ایک مال بردار ٹرین منگل کی صبح تقریباً 7 بجے پٹری سے اتر گئی۔ مال بردار ٹرین کے 37ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ حادثہ گجنیر اور کولایت اسٹیشنوں کے درمیان اندو کا بالا گاوں کے قریب پیش آیا۔ صبح 7 بجے یہ مالگاڑی بیکانیر سے جیسلمیر جا رہی تھی۔ ٹرین اندو کا بالا گاوں کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ تیز رفتاری کے باعث کچھ بوگیاپٹریوں سے اتر دور جا گریں۔
شمال مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے کوچز ہٹا دی گئیں اور روٹ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل 37 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرین نمبر 14704 (لال گڑھ-جیسلمیر) اور ٹرین نمبر 14703 (جیسلمیر-لال گڑھ) منگل کو منسوخ رہے گی۔
اس کے علاوہ، ٹرین نمبر 12468 جے پور-جیسلمیر 07اکتوبر25 کو جے پور سے روانہ ہوگی، لیکن صرف بیکانیر تک ہی چلے گی، یعنی بیکانیر اور جیسلمیر کے درمیان جزوی طور پر منسوخی رہے گی۔ ٹرین نمبر 12467 جیسلمیر-جے پور 08 اکتوبر25 کو جیسلمیر کے بجائے بیکانیر سے چلے گی، یعنی جیسلمیر اور بیکانیر کے درمیان جزوی طور پر منسوخی رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد