نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شرد پورنیما کے پرمسرت موقع پر ملک بھر کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا، ملک بھر میں میرے خاندان کے افراد کو شرد پورنیما کی بہت بہت مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع آپ سب کے لیے خوشحالی، خوشی اور اچھی صحت لائے۔ دیوی لکشمی اور بھگوان چندر دیو آپ سب کا بھلا کریں، یہی میری خواہش ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی