پرینکا گاندھی کا جے پور اسپتال سانحہ پراظہارافسوس، قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے آٹھ مریضوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی
پرینکا گاندھی کا جے پور اسپتال سانحہ پراظہارافسوس، قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے آٹھ مریضوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پرینکا گاندھی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ جے پور کے ایک اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے کئی مریضوں کی المناک موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے ۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرے۔ مجرموں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande