صدر جمہوریہ ہند نے مائی انڈیا نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ پیش کیا
نئی دہلی ، 6 اکتوبر (ہ س )۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2022-23 کے لیے دو زمروں میں کل 10 نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائیوں اور ان کے پروگرام افسران اور ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے 30 این ایس ایس رضاکاروں کو این ایس ایس ایوارڈ پیش کیے۔ ر
صدر جمہوریہ ہند نے مائی انڈیا نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ پیش کیا


نئی دہلی ، 6 اکتوبر (ہ س )۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2022-23 کے لیے دو زمروں میں کل 10 نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائیوں اور ان کے پروگرام افسران اور ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے 30 این ایس ایس رضاکاروں کو این ایس ایس ایوارڈ پیش کیے۔

راشٹر پتی بھون میں منعقد پروگرام میں پروگرا آفیسرز اور این ایس ایس یونٹس کے زمرے میں ایوارڈ پروفیسر لوکیش نائک کے (کرناٹک) ڈاکٹر سنیش پی یو (کیرالہ) ڈاکٹر کرمبیر (ہریانہ) ڈاکٹر رتنا شیام کشور ناشینے (چھتیس گڑھ) ڈاکٹر ایس جے کماری (تمل ناڈو) شیامل ڈے (تریپورہ) ڈاکٹر بھوون چوٹیا (آسام) ارجن پردھان (سکم) منپریت کور (چنڈی گڑھ) اور این جی میری ساجا (منی پور) کو پیش کیے گئے۔

رضاکاروں کے زمرے میں پریانش ہزاریکا (آسام) ممولا پرتھوی راج (آندھرا پردیش) یشپال (ہریانہ) آیوشی سنہا (مدھیہ پردیش) ارون جیوتی پانیگرہی (اوڈیشہ) سنجے کمار بیرادر (کرناٹک) دکشا کماری (جھارکھنڈ) سوویک چٹرجی (مغربی بنگال) سومیا پرکاش (بہار) محمد فردوس (جموں و کشمیر) آیوش ورما (اتراکھنڈ) الکا اوستھی (پنجاب) للت تیواری (راجستھان) انوپم داس (تریپورہ) اور انکور کمار مشرا (اتر پردیش) شامل ہیں۔

مائی انڈیا-نیشنل سروس اسکیم حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے ، جس کا مقصد رضاکارانہ کمیونٹی سروس کے ذریعے طلباء کی شخصیت اور کردار کو فروغ دینا ہے۔ نوجوانوں کو سماجی خدمت اور قوم کی تعمیر سے جوڑنے کے لیے یہ اسکیم 1969 میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے دوران شروع کی گئی تھی۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ، 1993-94 سے مائی انڈیا-نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande