وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ شاہ نے جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 06 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو راجستھان کے جے پور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ا
PM Modi and Amit Shah grief over fire incident at SMS Hospital in Jaipur


نئی دہلی، 06 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو راجستھان کے جے پور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، ”راجستھان کے جے پور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔“

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر کہا، ”جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں لگی آگ افسوسناک ہے۔ مقامی انتظامیہ مریضوں کی حفاظت، علاج اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ میری تعزیت اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔“

واضح ہو کہ راجستھان کی راجدھانی جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں اتوار کی رات دیر گئے آگ لگنے سے سات مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت پنٹو (سیکر)، دلیپ (آندھی، جے پور)، شری ناتھ ( بھرت پور)، رکمنی ( بھرت پور)، کشما (بھرت پور)، سرویش (آگرہ، اتر پردیش) اور بہادر ( سنگانیر، جے پور) کے طور پر ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande