رائے بریلی میں نوجوان کے بہیمانہ قتل پر این ایس یو آئی منگل کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کے مطابق واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود م
قتل


نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کے مطابق واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود ملزمین پر سنگین دفعات کے تحت فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہریوم کے اہل خانہ سے بات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور انصاف کی لڑائی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان پر حملہ ہے بلکہ آئینی اقدار پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیم ملک بھر میں احتجاج کرے گی اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے گی۔

یوپی حکومت سے تین اہم مطالبات: تمام ملزمان پر قتل (دفعہ 302)، سازش (دفعہ 120بی) اور ایس سی اور ایس ٹی (پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ہریوم کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔ اور خاندان اور گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور خصوصی عدالت میں مقدمے کی جلد سماعت کی جائے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande