شمالی بنگال میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پرگئے بی جے پی ایم پی کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر حملہ۔
کولکاتا، 6 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر پیر کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے شمالی بنگال میں تھے۔ اس واقعہ میں ایم پی کھگین مرمو زخمی ہوگئے، جب کہ شنکر گ
حملہ


کولکاتا، 6 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر پیر کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے شمالی بنگال میں تھے۔ اس واقعہ میں ایم پی کھگین مرمو زخمی ہوگئے، جب کہ شنکر گھوش کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا جس سے اس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کھگین مرمو کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ خون میں لت پت دکھائی دے رہے ہیں۔

بی جے پی کے مطابق، یہ واقعہ نگرکاٹا کے بامانڈنگا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مالدہ شمالی کے ایم پی کھگین مرمو اور سلی گوڑی کے ایم ایل اے شنکر گھوش امدادی کاموں کا معائنہ کرنے جارہے تھے۔ دونوں رہنما سیلاب سے متاثرہ علاقے کی طرف پیدل جا رہے تھے کہ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے اچانک دھکے دینا شروع کر دیے۔ اس دوران ایک شخص نے شنکر گھوش کو پیچھے سے دھکا دیا۔ حالات خراب ہوتے دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں نے رہنماؤں کو نکالنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ کے دوران ایم پی کھگین مرمو کو پیچھے سے ٹکر لگی جس سے ان کے چہرے اور ناک پر چوٹ آئی اور خون بہنے لگا۔ کسی طرح وہ اپنی گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے لیکن تب تک ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر اینٹیں پھینک کر اس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔

بی جے پی کا ترنمول پر سنگین الزام

اس واقعہ کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ترنمول کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شمک بھٹاچاریہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، آج ترنمول کے غنڈوں نے ناگرکاٹا میں ایم پی کھگین مرمو پر حملہ کیا۔ یہ ریاست اب قانون کی حکمرانی نہیں کرتی، بلکہ یہاں قانون توڑنے والوں کی حکمرانی ہے۔ شمالی بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک کارنیوال میں مصروف تھیں، اور آج ان کی پارٹی کے ارکان اس طرح کے فسادات کر رہے ہیں۔

ترنمول نے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا۔

دریں اثنا، شمالی بنگال کے ترقیاتی وزیر اُدین گوہا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان الزامات کی واضح طور پر تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر مظاہرین نے کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے نہیں اٹھا رکھے تھے۔ اس لیے اس واقعے میں ترنمول کانگریس کا نام گھسیٹنا غلط ہے۔

تاہم واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے سکیورٹی بڑھا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande