رمی ویڈیو معاملہ پھر موضوعِ بحث، مانک کوکاٹے نے ناسک عدالت میں جمع کرایا جواب
ناسک ، 6 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر رمی کھیلنے کا ویڈیو تنازعہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ریاست کے وزیر کھیل اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑا) کے لیڈر مانک کوکاٹے نے پیر کی صبح ناسک عدالت میں ای
MANIK KOKATE RESPONDS TO COURT PETITION


ناسک

، 6 اکتوبر(ہ س)۔

مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر رمی کھیلنے

کا ویڈیو تنازعہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ریاست کے وزیر کھیل اور نیشنلسٹ کانگریس

پارٹی (اجیت پوار دھڑا) کے لیڈر مانک کوکاٹے نے پیر کی صبح ناسک عدالت میں ایم ایل

اے روہت پوار کے خلاف دائر عرضی پر اپنا جواب داخل کیا۔

یہ

معاملہ مانسون اجلاس کے دوران شروع ہوا تھا، جب ودھان بھون میں مانک کوکاٹے کی ایک

ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں وہ اجلاس کے دوران آن لائن رمی کھیلتے دکھائی دے

رہے تھے۔ اس ویڈیو کو شرد پوار گروپ کے ایم ایل اے روہت پوار نے سوشل میڈیا پر شیئر

کیا تھا، جس سے شدید سیاسی تنازعہ پیدا ہوا۔ بعد ازاں کوکاٹے کو وزیر زراعت کے

عہدے سے ہٹا کر وزیر کھیل مقرر کر دیا گیا۔

کوکاٹے

نے ناسک عدالت میں کہا کہ روہت پوار نے قانون ساز کونسل کے رکن ہوتے ہوئے اسمبلی کی

کارروائی سے متعلق مواد حاصل کر کے اسے عام کیا، جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں

نے سوال اٹھایا کہ ’’روہت پوار کو وضاحت کرنی چاہیے کہ انہیں یہ ویڈیو کس نے فراہم

کی اور کس اختیار کے تحت انہوں نے اسے پھیلایا۔‘‘

کوکاٹے

کے بقول، اس معاملے نے اسمبلی کے ضابطوں پر سوال کھڑے کر دیے ہیں اور اب عدالت سے

انصاف کی امید کی جا رہی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس کیس کو لے کر ایک بار پھر گرما

گرمی دیکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande