کویت کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے 16 واں امدادی طیارہ روانہ
کویت سٹی،06اکتوبر(ہ س)۔کویت نے اتوار کے روز امدادی سامان کے ساتھ اپنا 16 واں طیارہ غزہ کے لیے روانہ کیا۔ عرب خلیجی ریاست ہوائی راستے سے فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔کویتی انجمنِ ہلال احمر کے نمائندہ طلال الہندی نے بتایا کہ فضائیہ کا طیارہ 1
کویت کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے 16 واں امدادی طیارہ روانہ


کویت سٹی،06اکتوبر(ہ س)۔کویت نے اتوار کے روز امدادی سامان کے ساتھ اپنا 16 واں طیارہ غزہ کے لیے روانہ کیا۔ عرب خلیجی ریاست ہوائی راستے سے فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔کویتی انجمنِ ہلال احمر کے نمائندہ طلال الہندی نے بتایا کہ فضائیہ کا طیارہ 10 ٹن غذائی سامان لے کر اتوار کو مصر کے شمالی سینائی کے العریش ایئرپورٹ پر اترا۔یہ امداد کویتی ادارے خیرات کی فراہم کردہ کھانے کی 540 ٹوکریوں پر مشتمل تھی۔کے آر سی ایس نے غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کا اہتمام کویتی خارجہ، دفاع اور سماجی امور کی وزارتوں کے تعاون سے کیا۔الہندی نے مزید کہا کہ کئی کویتی خیراتی ادارے امداد میں شریک ہوئے اور مصر میں کویتی سفارت خانہ، مصری ہلالِ احمر سوسائٹی کے ساتھ مل کر غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو امداد پہنچانے میں مدد اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔کویتی فضائی مدد کے دوسرے مرحلے میں 150 ٹن سے زیادہ ضروری انسانی امداد غزہ پہنچائی گئی ہے۔اسرائیلی حکام نے گذشتہ ہفتے کئی کویتی شہریوں کو حراست میں لیا جنہوں نے عالمی صمود فلوٹیلا میں شرکت کی۔کویت کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے کام اور اسرائیلی حراست میں ان کی حفاظت کی نگرانی کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande