امریکہ میں ہندوستانی نژاد تاجر کو گولی مار کر ہلاک کیا
واشنگٹن، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی نژاد تاجر اور موٹل کے مالک راکیش ایہاگابن کو جمعہ کو امریکہ کے پٹسبرگ کے ایسٹ ہلز علاقے میں رابنسن ٹاو¿ن شپ میں گولی مار دی گئی۔ ملزم نے ان کے سر میں گولی ماری۔ 50 سالہ راکیش ایہاگابن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ م
Indian-origin businessman shot dead in US


واشنگٹن، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی نژاد تاجر اور موٹل کے مالک راکیش ایہاگابن کو جمعہ کو امریکہ کے پٹسبرگ کے ایسٹ ہلز علاقے میں رابنسن ٹاو¿ن شپ میں گولی مار دی گئی۔ ملزم نے ان کے سر میں گولی ماری۔ 50 سالہ راکیش ایہاگابن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ملزم نے فائرنگ کے دوران ایک خاتون کو بھی گولی مار دی۔

سی بی ایس نیوز کی خبر کے مطابق تفتیش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس افسر اور مشتبہ شخص زخمی ہو گئے۔ الیگینی کاونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کی رات کہا کہ 38 سالہ اسٹینلے ویسٹ پر ہلاکت خیز فائرنگ کے سلسلے میں قتل سمیت کئی الزامات ہیں۔ ملزم اسٹینلے ویسٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الیگینی کاونٹی پولیس کے مطابق، دوپہر تقریباً 2:30 بجے جاسوس ا سٹیوبن ویلے موٹل آپریٹر راکیش کو گولی مار کر ہلاک کر نے اور ایک خاتون کوزخمی کرنے کے ملزم شخص کی تلاش کر رہے تھے۔ اس دوران شہر اور کاونٹی کے جاسوسوں نے ایسٹ ہلز کے ولنر ڈرائیو پر مشتبہ کار کا سراغ لگایا۔ جیسے ہی وہ کار کے قریب پہنچے، مشتبہ شخص نے گولی چلا دی۔ پٹسبرگ کے ایک جاسوس کی ٹانگ میں گولی لگی۔

الیگینی کاونٹی کے سپرنٹنڈنٹ کرسٹوفر کیرنز نے واقعے کی تصدیق کی۔ پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس نے قتل کے سلسلے میں الگ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا، اتوار کو علی الصبح ٹیکساس کے فورٹ ورتھ کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

فورٹ ورتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ افسران نے سوشل لائیو میں 1:40 بجے کے قریب فائرنگ کی خبر پر کاروائی کی۔ جب افسران وہاں پہنچے تو انہوں نے کلب کے اندر ایک شخص کو دیکھا جو اوپری دھڑ پر گولی لگنے سے زخمی تھا۔ اسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ ٹیرنٹ کاونٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے متاثرہ کی شناخت 31 سالہ پیٹرک ایلن کے طور پر کی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے پانچ دیگر افراد کو علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande