ممبئی
، 6 اکتوبر(ہ س)۔
ریاستی
الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے وارڈوں کی
نظرِ ثانی شدہ حد بندی کو باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے ساتھ ہی تین سال سے زیر
التواء بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ صاف ہو گئی ہے۔ حتمی وارڈ نقشہ مہاراشٹر
گورنمنٹ گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور بی ایم سی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی
کیا گیا ہے۔
بی ایم
سی نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’’ریاستی الیکشن کمیشن نے برہن ممبئی میونسپل
کارپوریشن کے عام انتخابات 2025 کے لیے وارڈ تشکیل کو منظوری دے دی ہے۔‘‘ حتمی تفصیلات
بی ایم سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
شہری
حکام کے مطابق، پولنگ کے دن تقریباً 70 ہزار اہلکار بشمول ریاستی سرکاری عملہ
مختلف انتخابی ذمہ داریوں پر تعینات ہوں گے۔ بی ایم سی نے انتخابی عمل کو مؤثر اور
منظم بنانے کے لیے اگست میں افسران کی تربیت کا آغاز کر دیا تھا۔
وارڈ
بندی کے حتمی مرحلے کی تکمیل کے بعد اب توجہ ووٹر لسٹوں کو حتمی شکل دینے، پولنگ
بوتھوں کی تقسیم اور انتخابی شیڈول طے کرنے پر مرکوز ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے