انڈونیشیا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 13 لاپتہ
جکارتہ، 6 اکتوبر (ہ س)۔ انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر سدو ارجو میں ایک اسکول کی عمارت کے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 50 ہو گئی ہے، جب کہ 13 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بودی اراون نے پیر کو ایک نیوز
انڈونیشیا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 13 لاپتہ


جکارتہ، 6 اکتوبر (ہ س)۔

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر سدو ارجو میں ایک اسکول کی عمارت کے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 50 ہو گئی ہے، جب کہ 13 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بودی اراون نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ الخزینی اسلامک بورڈنگ اسکول کی عمارت سے ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا جو گزشتہ ہفتے گر گئی تھی۔ امدادی کارکنوں نے اتوار کی رات دیر گئے 80 فیصد ملبہ کو ہٹا دیا۔ زیادہ تر لاشیں کنکریٹ کے بھاری ملبے تلے دبے نوعمر طلبہ کی تھیں۔ اب تک پچاس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں پیر کی رات تک ملبے میں پھنسے 13 افراد کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے پھنسے ہوئے افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات کو انتہائی کم قرار دیا۔ دریں اثنا، امدادی اور بچاو¿ ایجنسی کے ایک اہلکار یودھی برامانتیو نے بتایا کہ ملبے میں جسم کے مسخ شدہ اعضاء بکھرے ہوئے پائے گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 54 ہو گئی۔ گرنے کی وجہ بالائی منزلوں پر جاری تعمیراتی کام تھا، جسے عمارت کی بنیاد برداشت نہیں کر سکی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande