بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، بی جے پی کا خیر مقدم
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، بی جے پی کا خیر مقدم


نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔

بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پیغام میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے آج بہار اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

انتخابات جمہوریت کا سب سے بڑا جشن ہیں۔ یہ ملک اور ریاست کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن رکھنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار میں این ڈی اے حکومت عوامی بہبود اور گڈ گورننس کا مترادف بن گئی ہے۔ بہار میں یہ انتخاب ریاست کو مسلسل ترقی کی راہ پر لے جانے، اسے دراندازوں سے آزاد کرنے اور جنگل راج کی واپسی کو روکنے کا انتخاب ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جمہوریت کی ماں بہار کی مقدس سرزمین کے عوام ان اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کو اپنا آشیرواد اور زبردست حمایت دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande