کینبرا، 6 اکتوبر (ہ س). آسٹریلیا اور پاپوا نیو گنی نے پیر کو ایک تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد جنوبی بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو کم کرنا اور آسٹریلیا کے شمالی علاقے کے ذریعہ اس کے طاقت کے مظاہرے کو روکنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیائی وزیراعظم انتھونی البانیز اور پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم جیمز ماراپے نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پُکپُک معاہدے پر دستخط کیے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد جنوبی بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو کم کرنا اور آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے ذریعہ چین کو اس لہ طاقت کامظاہرہ کرنے سے روکنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو باضابطہ اتحاد میں تبدیل کر دے گا۔ پاپوا نیو گنی کی کابینہ نے گزشتہ ہفتے اس تاریخی معاہدے کی باضابطہ منظوری دی تھی۔ اس معاہدے پر اصل میں ستمبر میں پاپوا نیو گنی کی آسٹریلیا سے آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران دستخط کیے جانے تھے۔ تاہم، اس وقت دونوں ممالک نے صرف ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا کیونکہ پاپوا نیو گنی کی کابینہ کے پاس معاہدے کی منظوری کے لیے درکار کورم کی کمی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد