نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) نے پیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے 11 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ آپ کی بہار ریاستی یونٹ نے آج ایک ایکس پوسٹ میں یہ جانکاری دی۔
آپ کے مطابق، ڈاکٹر میرا سنگھ کو بیگوسرائے اسمبلی حلقہ سے، یوگی چوپال کو کشیشور (دربھنگہ) سے، امت کمار سنگھ کو تریا (سارن) سے، بھانو بھارتیہ کو قصبہ (پورنیہ) سے، شوبھدا یادو کو بینی پٹی (مدھوبنی)، ارون کمار رجک کو پھولواری (پٹنہ) سے،ڈاکٹر پنکج کمار کو بانکی پور (پٹنہ) سے،اشرف عالم کو کشن گنج (کشن گنج) سے ، اکھلیش نارائن ٹھاکر کو پریہار (سیتامڑھی) سے، گووند گنج (موتیہاری) سے اشوک کمار سنگھ اور بکسر سے سابق کپتان دھرم راج سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی میں 243 سیٹیں ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد