بہار میں آر جے ڈی-کانگریس کی حکومت بنی تو مجرم لوٹ آئیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ
پٹنہ/سیوان، 31 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز سیوان کے تاریخی گاندھی میدان میں سیوان ضلع میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے دوران انہوں نے راشٹر
بہار میں آر جے ڈی-کانگریس کی حکومت بنی تو مجرم لوٹ آئیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ


پٹنہ/سیوان، 31 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز سیوان کے تاریخی گاندھی میدان میں سیوان ضلع میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے دوران انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر تنقید کی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، اگر بہار میں کانگریس-آر جے ڈی کی حکومت بن گئی توجرائم پیشہ پھر سے سڑکوں پر ناچیں گے اور عوام خوف کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ بہار کے لوگ آر جے ڈی حکومت کے جنگل راج کو نہیں بھولے ہیں۔ آر جے ڈی کے دور حکومت میں انارکی تھی، اقربا پروری تھی اور عوام خوف کے عالم میں رہتے تھے۔اپنی 30 منٹ کی تقریر میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اگر کانگریس-آر جے ڈی کی حکومت بنتی ہے تو پہلے غریبوں کو راشن سے محروم رکھا جائے گا، پھر نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جائے گا۔ یہ لوگ ترقی نہیں، بلکہ جرائم پیشوں کاننگا ناچ دیکھنے کو ملے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نہ صرف وعدے کرتی ہے بلکہ انہیں پورا بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم نے ایودھیا میں شری رام للا کے لیے ایک عظیم الشان مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا، اور ہم نے تعمیر کر ا دیا۔ اب ماں سیتا کے مندر کی باری ہے۔انہوں نے اتر پردیش میں امن و امان کی مثال دیتے ہوئے کہا، ہم نے اتر پردیش میں فسادات روکنے کا وعدہ کیا تھا، آج ساڑھے آٹھ سالوں میں ایک بھی فساد نہیں ہوا، مجرموں کے خلاف بلڈوزر استعمال کیا گیا، ان کی جائیدادیں ضبط کی گئیں، اور پیسے غریبوں کے گھر بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ اب، اتر پردیش میں فسادات نہیں ہورہا ہے، سب کچھ ٹھیک ہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بہار کے لوگ اب ترقی، سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اگر بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنتی ہے تو ریاست بھی ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف این ڈی اے حکومت ہی غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور ماؤں بہنوں کی عزتوں کی حفاظت کر سکتی ہے۔ این ڈی اے حکومت ترقی، گڈ گورننس اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھے گی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے مجمع کو بتایا کہ وہ تین دنوں میں دوسری بار سیوان گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں پرسوں رگھوناتھ پور آیا تھا کیونکہ وہاں ایک مافیا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عوام ایسے لوگوں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ بہار اب مجرموں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی نہیں رہے گا۔ عظیم اتحاد نے رگھوناتھ پور اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے مرحوم لیڈر شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب کو میدان میں اتارا ہے۔ریلی کے اختتام پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ہجوم اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے بہار کے ساتھ ساتھ سیوان اب ترقی، سلامتی اور گڈ گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔موسم کی خراب صورتحال کے باوجود جمعہ کے روز سیوان میں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا۔ یہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے عوام کے جوش و خروش کی علامت تھی۔

میٹنگ میں موجود تمام لیڈروں نے عوام سے این ڈی اے کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی ستائش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande