
سلی گوڑی، 31 اکتوبر (ہ س):۔
خراب موسم کی وجہ سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بھوٹان دورہ منسوخ ہونے کے بعد، انہوں نے سلی گوڑی میں رات گزاری اور جمعہ کی صبح دہلی واپس آگئیں۔
ایک دن پہلے بھوٹان کے پارو ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام ہونے کے بعد وزیر خزانہ کے طیارے نے باگ ڈوگرا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سلی گوڑی کے ایک ہوٹل میں رات بھر قیام کے بعد وزیر خزانہ جمعہ کی صبح باگڈوگرا ہوائی اڈے پر پہنچیں، جہاں بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ دہلی روانہ ہوگئیں۔
سیتا رمن کا دورہ پہلے طے شدہ تھا اور 30 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک چلنا تھا۔ اس دورے کے دوران، وہ بھوٹان کے ساتھ ہندوستان کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کئی اہم میٹنگوں میں شرکت کرنے والی تھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ