سنجے راوت کی صحت بگڑی، دو ماہ کیلئے سیاسی سرگرمیوں سے دوری کا اعلان
ممبئی، (ہ س) شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی سنجے راوت نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث آئندہ دو ماہ تک عوامی زندگی سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے، جس نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے
SANJAY RAUT STEPS AWAY FROM PUBLIC LIFE FOR TWO MONTHS


ممبئی،

(ہ س) شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی سنجے

راوت نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث آئندہ دو ماہ تک عوامی زندگی سے کنارہ کشی کا

فیصلہ کیا ہے، جس نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ اقدام بی ایم سی

انتخابات کے قریب سامنے آنے کے باعث سیاسی طور پر نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

راوت،

جنہیں مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کا موثر ترجمان اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے ’’بلند

آہنگ آواز‘‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں

بتایا کہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا

ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا: ’’میرے چاہنے والوں، آپ نے ہمیشہ مجھ پر یقین رکھا،

مگر اس وقت طبیعت شدید بگڑ گئی ہے، علاج جاری ہے، دعا ہے جلد صحت یاب ہو جاؤں‘‘۔

چند روز

قبل طبیعت خراب ہونے پر انہیں ملنڈ کے فورٹس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ پہلے

مختلف ٹیسٹ کیے گئے، تاہم حالت مزید بگڑنے پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ تمام عوامی

و سیاسی مصروفیات سے خود کو الگ رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے جذباتی نوٹ میں کہا کہ

’’ڈاکٹرز نے باہر جانے اور ہجوم میں رہنے سے منع کر دیا ہے، اب اس فیصلے کے سوا

کوئی راستہ نہیں۔ نئے سال میں آپ سب سے ملاقات ہو گی، محبت اور برکتیں برقرار رہیں‘‘۔

سیاسی

تجزیہ کار اس فیصلے کو شیو سینا (یو بی ٹی) کیلئے بڑا نقصان کہتے ہیں کیونکہ

ٹھاکرے دھڑے کو بی ایم سی انتخابات میں ایک بڑے وقار کے مقابلے کا سامنا ہے، اور

راوت کو ہمیشہ حکمت عملی طے کرنے اور مخالفین پر سخت تنقید کے حوالے سے اہم ستون

سمجھا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پارٹی کو اپنی مہم اور رابطہ کاری میں تبدیلیاں

لانا پڑیں گی تاکہ وہ اپنے نمایاں ترجمان کے بغیر انتخابی مہم جاری رکھ سکے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande