
خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دیتے ہوئے، خواتین نے مختلف افواج کی کمان سنبھالی اور مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا۔
گاندھی نگر، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں گجرات کے ایکتا نگر میںیکجہتی کے قومی دن پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کے دوران پولیس فورس، سیکورٹی فورسز اور مختلف ریاستوں کے بینڈز نے پریڈ کی۔ وزیر اعظم مودی نے سلامی لی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دیتے ہوئے خواتین نے مختلف فورسز کی کمان سنبھالی اور اپنی مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا۔
اس پریڈ میں مختلف فورسز اور بینڈز نے حصہ لیا۔ ان میں بارڈر سیکورٹی فورس اور بی ایس ایف بینڈ، آئی ٹی بی پی (انڈو تبتی بارڈر پولیس)، سی آئی ایس ایف (سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس) اور سی آئی ایس ایف بینڈ، سی آر پی ایف بینڈ، ایس ایس بی بینڈ، دہلی پولیس بینڈ کے علاوہ آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، پنجاب، مدھیہ پردیش،اوڈیشہ ،مہاراشٹر،کیرل تریپورہ وغیرہ ریاستوں کی پولیس ٹکڑیاں،این سی سی فٹ دستہ، ماو¿نٹیڈ دستہ (کتے اور گھوڑ سواری کا دستہ)، اونٹ کا دستہ اور اونٹ ماو¿نٹڈ بینڈ اور کلیننگ مشین کا دستہ شامل تھے۔ ان دستوں نے قومی اتحاد، امن، نظم و ضبط اور خواتین کو بااختیار بنانے کا علامتی مظاہرہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ