وزیراعظم ہفتہ کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے،اسمبلی ہاوس کے نئے بھون کاکریں گے افتتاح
نئی دہلی،31اکتوبر(ہ س)۔وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 10 بجے ‘دل کی بات’ پروگرام کے تحت، وہ سری ستیا سائی سنجیوانی اسپتال، نوا رائے پور اٹل نگر میں ‘گفٹ آف لائف’ تقریب کے دوران پیدائشی طور پر امراض قلب سے صح
ہندوستان سرمایہ کاری ، اختراع اور پیداوار کیلئے سب سے بہتر مقام: وزیراعظم


نئی دہلی،31اکتوبر(ہ س)۔وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 10 بجے ‘دل کی بات’ پروگرام کے تحت، وہ سری ستیا سائی سنجیوانی اسپتال، نوا رائے پور اٹل نگر میں ‘گفٹ آف لائف’ تقریب کے دوران پیدائشی طور پر امراض قلب سے صحتیاب ہونے والے 2500 بچوں سے بات چیت کریں گے۔اس کے بعد، تقریباً 10:45 بجے، وزیراعظم برہماکماریوں کے “شانتی شکھر” روحانی تعلیم، امن اور مراقبے کے جدید مرکز کا افتتاح کریں گے۔بعد ازاں، تقریباً 11:45 بجے، وزیراعظم نوا رائے پور اٹل نگر میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت میں بھارت رتن اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے فوراً بعد وہ چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا دورہ اور افتتاح کریں گے، جو گرین بلڈنگ تصور کے تحت تعمیر کی گئی ہے اور اس کا کام کاج مکمل طور پر شمسی توانائی سے ہوگا اور یہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام سے بھی آراستہ ہے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔بعد دوپہر تقریباً 1:30 بجے، وزیراعظم شہید ویر نارائن سنگھ میموریل اور قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کا افتتاح کریں گے اور اس کا دورہ کریں گے۔ یہ میوزیم ریاست کی قبائلی برادریوں کی شجاعت، قربانی اور حب الوطنی کی تاریخی وراثت کو محفوظ اور اجاگر کرے گا۔ وزیراعظم میوزیم پورٹل اور ای ب±ک “آدی شوریہ” کا اجرا کریں گے، جو مجاہدین آزادی کو خراجِ عقیدت ہے اور میموریل کے مقام پر شہید ویر نارائن سنگھ کے گھوڑے پر سوار مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔اس کے بعد، تقریباً 2:30 بجے، وزیراعظم چھتیس گڑھ رجت مہوتسو میں شرکت کریں گے، جو ریاست کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب ہے۔ وزیراعظم 14260 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی اور یکسر تبدیلی والے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن کا تعلق سڑکوں، صنعت، صحت کی دیکھ بھال اور توانائی جیسے اہم شعبوں سے ہے۔

دیہی روزگار کو مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیر اعظم چھتیس گڑھ کے نو اضلاع میں اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی ) کے 12 نئے بلاکس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم 3.51 لاکھ مکمل شدہ مکانات کے گرہ پرویش میں بھی شرکت کریں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت 3 لاکھ مستفیدین کو قسط کے طور پر 1200 کروڑ روپے جاری کریں گے، جس سے ریاست بھر کے دیہی کنبوں کو باوقاررہائش اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم پاتھل گاو¿ں–کنکری سے چھتیس گڑھ–جھارکھنڈ سرحد تک چار لین گرین فیلڈ ہائی وے کی سنگ بنیاد رکھیں گے، جو بھارت مالا پریوجنا کے تحت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے ا?ئی ) کے ذریعے تقریباً 3150 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ یہ ہم کوریڈور کوربا، رائے گڑھ، جش پور، رانچی اور جمشیدپور کی اہم کوئلہ کانوں، صنعتی علاقوں اور اسٹیل پلانٹس کو مربوط کرے گا اور وسطی بھارت کو مشرقی خطے کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے علاقائی تجارت اور ترقی کو فروغ دینے والا ایک اہم معاشی راستہ ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ، وزیر اعظم این ایچ-130ڈی (نرائن پور–کستورمیٹا–ک±ٹ±ل–نیلانگور–مہاراشٹر بارڈر) کی تعمیر اور اسے جدید طرز پر ڈھالنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو بستر اور نرائن پور اضلاع کے مختلف حصوں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم این ایچ-130سی (مدانگ م±دا–دیوبھوگ–اڈیشہ بارڈر) کو پختہ شولڈرز کے ساتھ دو لین والی شاہراہ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ منصوبے قبائلی اور دور دراز علاقوں میں سڑک رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے، صحت، تعلیم اور بازاروں تک رسائی میں سہولت فراہم کریں گے اور پسماندہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دیں گے۔بجلی کے شعبے میں، وزیر اعظم بین علاقائی ایسٹرن ریجن–ویسٹرن ریجن انٹرکنیکشن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس سے مشرقی اور مغربی گرڈز کے درمیان 1600 میگا واٹ تک بجلی کی ترسیلی صلاحیت بڑھ جائے گی، گرڈ کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا اور خطے میں بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی، وزیر اعظم توانائی کے شعبے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے، جن کی مجموعی مالیت 3750 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان کا مقصد چھتیس گڑھ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور ترسیلی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ریفارمڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت تقریباً 1860 کروڑ روپے کے کام وزیر اعظم کے ذریعہ وقف کیے جائیں گے، جن میں نئی بجلی لائنوں کی تعمیر، فیڈر بائی فرکیشن، ٹرانسفارمرز کی تنصیب، کنڈکٹرز کی تبدیلی اور کم وولٹیج نیٹ ورک کی مضبوطی شامل ہے تاکہ دیہی اور زرعی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو۔ وزیر اعظم 9 نئے پاور سب اسٹیشنز کا بھی افتتاح کریں گے، جو تقریباً 480 کروڑ روپے کی لاگت سے رائے پور، بلاسپور، درگ، بیمیتارا، گریابند اور بستر جیسے اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔ ان سے 15 لاکھ سے زائد لوگوں کو مستحکم وولٹیج، بجلی کی کٹوتی میں کمی اور دور دراز و قبائلی علاقوں میں بھی قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔ اس کے علاوہ، تقریباً 1415 کروڑ روپے کے نئے سب اسٹیشنز اور ترسیلی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا، جن میں کانکیر اور بلود بازار–بھٹاپارا میں بڑے منصوبے شامل ہیں، تاکہ ریاست میں بجلی کی رسائی اور معیار مزید بہتر بنایا جاسکے۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں، وزیر اعظم رائے پور میں ایچ پی سی ایل کے جدید پٹرولیم آئل ڈپو کا افتتاح کریں گے، جو 460 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور 54000 کلو لیٹر پٹرول، ڈیزل اور ایتھنول ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سہولت چھتیس گڑھ اور پڑوسی ریاستوں کے لیے ایندھن کا ایک بڑا مرکز ثابت ہوگی اور ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ 10000 کلو لیٹر ایتھنول اسٹوریج کے ساتھ، یہ ڈپو ایتھنول کی ا?میزش کے پروگرام کو بھی تقویت دے گا، زیر زمین ایندھن پر انحصار کم کرے گا اور صاف ستھری توانائی کے فروغ میں مددگار ہوگا۔وزیر اعظم تقریباً 1950 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 489 کلومیٹر لمبی ناگپور–جھارسگڈا نیچرل گیس پائپ لائن بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ منصوبہ بھارت کے انرجی مکس میں قدرتی گیس کے حصہ کو 15 فیصد تک بڑھانے اور ون نیشن، ون گیس گرِڈ کے وڑن کو حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ پائپ لائن چھتیس گڑھ کے 11 اضلاع کو نیشنل گیس گرِڈ سے مربوط کرے گی، صنعتی ترقی کو فروغ دے گی اور خطے کو صاف ستھری اور سستی توانائی فراہم کرے گی۔

صنعتی ترقی اور روزگار کے فروغ کے لیے، وزیر اعظم ایک ضلع جنجگیر–چامپا کے سیلاڈیہ–گٹوا–بیرا میں اور دوسرا راجناندگاو¿ں کے بیجلے تالا میں دو اسمارٹ انڈسٹریل ایریاز کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نوّا رائے پور اٹل نگر کے سیکٹر–22 میں ایک فارماسیوٹیکل پارک کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پارک ادویات اور صحت سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے لیے ایک مخصوص زون کے طور پر کام کرے گا۔صحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم پانچ نئے سرکاری میڈیکل کالجز — منندر گڑھ، کبیردھام، جنجگیر–چامپا اور گیدم (دانتے واڑہ) میں اور بلاسپور میں گورنمنٹ آیوش کالج و اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے میڈیکل تعلیم کو مضبوط کریں گے، صحت کی سہولیات تک رسائی بڑھائیں گے اور چھتیس گڑھ میں روایتی طب کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande