بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے کے منشور میں کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کا وعدہ
پٹنہ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے جمعہ کے روز پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں اپنا منشور جاری کیا۔ اس منشور کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کے جی سےلیکر پوسٹ گریجویشن پی جی یعنی نرس
بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے کے منشور میں کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کا وعدہ


پٹنہ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے جمعہ کے روز پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں اپنا منشور جاری کیا۔ اس منشور کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کے جی سےلیکر پوسٹ گریجویشن پی جی یعنی نرسری کلاس سے لے کر اعلیٰ ڈگریوں (پوسٹ گریجویشن) تک کی تعلیم مکمل طور پر مفت ہوگی۔این ڈی اے کے منشور میں بہار سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو روکنے کے لیے ریاست میں ایک کروڑ کونوکری اور روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس میں ایک کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی میں بنانے کا ہدف ہے۔ بہار میں چار بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور سات ایکسپریس وے کی تعمیر سمیت بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔این ڈی اے نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت 50 لاکھ نئے پکے مکانات بنانے کے ساتھ ساتھ مفت راشن، 125 یونٹ مفت بجلی، 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج اور سماجی تحفظ پنشن کا وعدہ کیا ہے۔این ڈی اے کا ’سنکلپ پتر‘ آج صبح پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں جاری کیا۔ این ڈی اے میں بی جے پی، جے ڈی یو، چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی(رام ولاس)، جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور اپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) شامل ہیں۔این ڈی اے ایک تعلیمی شہر بنانے اور دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس نے غریب خاندانوں کے طلباء کے لیے کے جی سے پی جی تک مفت اور معیاری تعلیم کا وعدہ کیا ہے، اور اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ناشتہ بھی فراہم کیا جائے گا۔این ڈی اے نے بہار میں ہر نوجوان کو ہنر پر مبنی روزگار فراہم کرنے کے لیے ہنر کی مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا۔ منشور میں گلوبل اسکلنگ سنٹر کے ساتھ ہر اضلاع میں ایک میگا اسکل سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علااوہ منشور میں کہا گیا ہے کہ بہار اسپورٹس سٹی اور دیگر ڈویژنوں میں کھیلوں کے لیے کئی سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ خاتون روزگار منصوبہ کے ذریعے خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ این ڈی اے نے 10 لاکھ لکھپتی دیدیاں بنانے کا بھی وعدہ کیا، جس سے خواتین کو مؤثر طریقے سے ₹1 لاکھ سالانہ کمانے کے قابل بنایا جائے گا۔ یہ اتحاد مشن کروڑ پتی کے ذریعے خواتین کاروباریوں کو کروڑ پتی بنانے کی بھی خواہش رکھتا ہے۔حکومت سات ایکسپریس وے بنانے اور 3,600 کلومیٹر ریل پٹریوں کے ساتھ ساتھ پٹنہ، دربھنگہ، پورنیہ اور بھاگلپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور چار شہروں میں میٹرو نیٹ ورکوں کو جدید بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ فضائی رابطے کو مزید 10 شہروں تک بڑھایا جائے گا۔این ڈی اے نے کم از کم 100 مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) پارک اور 50,000 سے زیادہ کاٹیج انڈسٹریز قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر اتحاد دوبارہ اقتدار میں آتا ہے۔ عالمی معیار کا میڈیکل سٹی اور ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا قیام، دفاعی راہداری اور عالمی قابلیت مرکز کے ساتھ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پارک بھی اس کے وعدوں میں شامل ہیں۔ این ڈی اے نے بہار کو جنوبی ایشیا کا ٹیکسٹائل اور سلک ہب بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔منشور میں کسانوں کے لیے بھی اہم وعدے کیے گئے ہیں۔ تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی گارنٹی دینے کے علاوہ نئی کرپوری ٹھاکر کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 3,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے کسانوں کو دی جانے والی کل امداد روپے سے بڑھ جائے گی۔ ماہی گیروں کی امداد رقم 6,000 سے روپے 9,000روپے کر دیا گیا ہے۔

این ڈی اے نے ماتا جانکی (سیتا ماتا) کی جائے پیدائش کو 'سیتا پورم‘ کے نام سے عالمی سطح کے مذہبی شہر میں ترقی دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ وشنوپد اور مہابودھی کے علاوہ رامائن، جین، بدھ اور گنگا سرکٹس کی تخلیق بھی این ڈی اے کے انتخابی وعدوں میں شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande