محمد اظہر الدین نے وزیر کے طور پر لیا حلف، ریونت ریڈی کابینہ میں واحد مسلم وزیر
محمد اظہر الدین نے وزیر کے طور پر لیا حلف، ریونت ریڈی کابینہ میں واحد مسلم وزیر حیدرآباد، 31اکتوبر(ہ س)۔ سینئرکانگریس لیڈراورسابق بھارتی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین نے تلنگانہ حکومت میں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی یہ اہم تقریب جمعہ، 31
محمد اظہر الدین نے وزیر کے طور پر لیا حلف ، تلنگانہ کابینہ میں واحد مسلم وزیر


محمد اظہر الدین نے وزیر کے طور پر لیا حلف، ریونت ریڈی کابینہ میں واحد مسلم وزیر

حیدرآباد، 31اکتوبر(ہ س)۔

سینئرکانگریس لیڈراورسابق بھارتی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین نے تلنگانہ حکومت میں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی یہ اہم تقریب جمعہ، 31 اکتوبر کو راج بھون،حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر جِشنو دیو ورما نے ان سے وزارت کا حلف لیا جبکہ چیف منسٹر اے۔ ریونت ریڈی اور متعدد کابینی وزراء بھی موجود تھے۔اظہرالدین کو گورنر کوٹے کے تحت ایم ایل سی نامزد کرنے کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا، اور ان کی شمولیت کے بعد وزراء کی کل تعداد 16 ہوگئی۔ وہ موجودہ کابینہ کے واحد مسلم وزیر ہوں گے۔

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ممکنہ اثر: یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب قریب ہے، جو اقلیتی ووٹ بینک کے باعث سیاسی طور پر انتہائی اہم حلقہ سمجھا جاتا ہے۔ مبصرین کے مطابق اظہرالدین کی انٹری کانگریس کے لیے انتخابی ماحول میں مثبت رخ پیدا کرسکتی ہے۔ حیدرآباد میں 8 فروری 1963 کو پیدا ہونے والے اظہر الدین نے آل سینٹس ہائی اسکول عابڈس سے تعلیم حاصل کی، نظام کالج سے بی کام کیا اور اپنے ماموں زین العابدین سے متاثر ہو کر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1984 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل سنچریاں بنا کر دھوم مچائی اور 1989 میں بھارتی ٹیم کے کپتان بنے۔ اپنے 16 سالہ کرکٹ کیریئر میں 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے کھیلے اور بھارت کے اسٹائلش ترین بلے بازوں میں شمارہوئے۔

سن 2000 میں میچ فکسنگ اسکینڈل میں نام سامنے کے بعد بی سی سی آئی نے ان پر عمر بھر کی پابندی عائد کردی، تاہم 2012 میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر پابندی ختم کردی لیکن الزامات کی فائل تاریخ کا حصہ بنی رہی۔ نیا سیاسی سفر: اب اظہر الدین کی سیاسی اننگز ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی شمولیت ریاستی کابینہ کے توازن اور تلنگانہ کی سیاست دونوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande