
۔ چھتیس گڑھ کے حصے میں سب سے زیادہ 200 میڈل آئے
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں پولیس اور سیکورٹی فورس کے 1,466 اہلکاروں کو ’کیندریہ گریہ منتری دکشتا پدک ‘ سے نوازا ہے۔ یہ اعزازات خصوصی آپریشن، تفتیش،خفیہ کاروائیوں اور فارنسک سائنس کے شعبوں میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق، اسپیشل آپریشنز کے زمرے میں 390 افسران کا انتخاب کیا گیا، جن میں دہلی پولیس کی ڈی سی پی پرتیکشا گوڈارا، سی آر پی ایف کمانڈنٹ دیویندر سنگھ کٹھایت، چھتیس گڑھ کے آئی جی سندرراج پٹی لنگم اور جموں و کشمیر کے آئی جی ودیا کمار بردی شامل ہیں۔
چھتیس گڑھ سے سب سے زیادہ تقریباً 200 کانسٹیبل سطح (سی ٹی) کے جوانوں کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ ان جوانوں نے نکسل مخالف آپریشن میں بہادری اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا، 50 سے زیادہ سی آر پی ایف اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، اس تمغے کا مقصد شاندار کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرنا، پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنا اور پولیس فورس کاحوصلہ بڑھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تمغہ وزارت داخلہ نے فروری 2024 میں قائم کیا تھا۔ اس کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو ملک کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر کیا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد