
پٹنہ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں قومی جمہوری اتحاد نے جمعہ کے روز اپنا منشور جاری کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، ایل جے پی (رام ولاس پاسوان) صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان، مرکزی وزیر اور ہم پارٹی کے سرپرست جیتن رام مانجھی، اوپیندر کشواہا، بی جے پی کے بہار الیکشن انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، ونود تاوڑے،جے ڈی یو کارگزار صدر سنجے کمار جھا اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے مشترکہ طور پر منشور جاری کیا۔
اس میں روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر پر خصوصی زور دیا گیاہے۔ یہ اتحاد آئندہ پانچ سالوں میں بہار کو ایک خوشحال اور خود انحصار ریاست بنانے کا وعدہ کیاہے۔
منشور کو جاری کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ہر اضلاع میں میگا اسکل سنٹر کے ساتھ، بہار کو عالمی ہنر مندی کے مرکز کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ خواتین روزگار اسکیم کے تحت خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جائے گا۔ مشن کروڑ پتی کے ذریعے شناخت شدہ خواتین کاروباریوں کو کروڑ پتی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی پسماندہ طبقات کے مختلف کاروباری گروپوں کو 10 لاکھ روپے کی امداد ملے گی۔ سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی جو انتہائی پسماندہ طبقات کے اندر مختلف ذاتوں کی سماجی اور معاشی حیثیت کا جائزہ لے گی اور حکومت کو ان کو بااختیار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کی سفارش کرے گی۔
کرپوری ٹھاکر کسان سمان ندھی کا آغاز کیا جائے گا۔ کسانوں کو سالانہ 9000 روپے کا فائدہ ملے گا۔ زرعی انفراسٹرکچر میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ تمام بڑی فصلیں (دھان،گیہوں، دالیں اور مکئی) پنچایت سطح پر ایم ایس پی پر خریدی جائیں گی۔ بہار فشریز مشن کا آغاز کرتے ہوئے ہر بلاک میں چِلنگ اور پروسیسنگ سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے نئے ایکسپریس ویز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ 3600 کلومیٹر ریل ٹریک کو جدید بنائیں گے۔ امرت بھارت ایکسپریس اور نمو ریپڈ ریل خدمات کو وسعت دیں گے۔ چار نئے شہروں میں میٹرو سروس شروع کی جائے گی۔ نیو پٹنہ میں گرین فیلڈ سٹی اور بڑے شہروں میں سیٹلائٹ ٹاؤن شپ قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماں جانکی کی مقدس جائے پیدائش سیتا پورم کو عالمی سطح کے روحانی شہر میں ترقی دی جائے گی۔ پٹنہ کے قریب ایک گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ قائم کیا جائے گا۔ دربھنگہ، پورنیہ اور بھاگلپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے قائم کیے جائیں گے۔ دس نئے شہروں سے اندرون ملک پروازیں دستیاب ہوں گی۔
ڈیولپ بہار انڈسٹریل مشن کے تحت ہم ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے صنعتی انقلاب برپا کریں گے۔ ہم بہار صنعتی ترقی کا ماسٹر پلان تیار کریں گے، جو صنعت کاری اور لاکھوں ملازمتوں کی بنیاد رکھے گا۔ ہر ضلع میں جدید ترین مینوفیکچرنگ یونٹ اور دس نئے صنعت پارک بنائے جائیں گے۔ ہم لوگ آئندہ پانچ سالوں میں بہار میں ایک نئے دور کی معیشت کی تعمیر کریں گے، بہار کو ایک عالمی بیک اینڈ ہب اور عالمی کام کی جگہ کے طور پر قائم کریں گے۔ ہم لوگ 50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مفت راشن، 125 یونٹ مفت بجلی اور پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کریں گے۔ 50 لاکھ نئے پکے گھر بنائے جائیں گے۔ سوشل سیکورٹی پنشن فراہم کی جائے گی۔ تمام غریب خاندانوں کے طلباء کو مفت معیاری تعلیم، مڈ ڈے میل کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ناشتہ اور اسکولوں میں جدید اسکل لیب فراہم کی جائیں گی۔
میڈ ان بہار پر زور دیا جائے گا۔ پانچ میگا فوڈ پارک قائم کیے جائیں گے۔ زرعی برآمدات کو دوگنا کیا جائے گا۔ 2030 تک ہم لوگ دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کر لیں گے۔ ہم لوگ بہار کو مکھانا، مچھلی اور دیگر مصنوعات کے عالمی برآمدی مرکز کے طور پر تیار کریں گے۔ متھیلا میگا ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائن پارک اور ینگ میگا سلک پارک بہار کو جنوبی ایشیا کے ٹیکسٹائل اور سلک حب میں بدل دے گا۔
ڈیفنس کاری ڈور ، سیمی کنڈکٹر پروڈکشن پارک، عالمی صلاحیت کے مراکز اور ایک میگا ٹیک سٹی اور فنٹیک سٹی قائم کیا جائے گا۔100 ایم ایس ایم آئی پارک، 50000سے زیادہ کاٹیج انڈسٹریز ووکل فار لوکل کو فروغ دیں گی۔
عالمی معیار کا تعلیمی سیٹی ، 5000کروڑ سے اہم سرمایہ کاری سے عالمی معیار کا تعلیمی شہر قائم کیا جائے گا۔بہار کو اے آئی ہب بنایا جائے گا۔ عالمی معیار کا میڈیکل سٹی تعمیر کیا جائے گا۔ بہار اسپورٹس سٹی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام درج فہرست ذات کے طلباء کو ہر ماہ 2000 روپے ملیں گے۔
غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو مالی مدد اور ہنر تربیت فراہم کی جائے گی۔ آٹو، ٹیکسی اور ای رکشہ ڈرائیوروں کو 4 لاکھ روپے کا بیمہ ملے گا۔ ڈرائیوروں کم سے کم سود پر بغیر ضمانتی گاڑیوں کے قرض ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماں جانکی مندر اور وشنوپد مہابودھی کوریڈور کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ رامائن، جین، بدھسٹ اور گنگا سرکٹس تیار کیے جائیں گے۔ شاردا سنہا آرٹ اینڈ کلچر یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی آئندہ پانچ سالوں میں بہار کو سیلاب سے پاک بنانے کا منصوبہ ہے۔ فلڈ مینجمنٹ بورڈ کے قیام اور سیلاب سے فارچیون ماڈل کے تحت ندی کو جوڑنے والے منصوبوں، پشتوں اور نہروں کو تیزی سے تعمیر کرکے زراعت اور ماہی پروری کو فروغ دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan