
شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں سمر انٹرن شپ پرزنٹیشن مقابلہ منعقد
علی گڑھ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے ایم بی اے 2024–26 بیچ کے طلبہ کے لیے سمر انڈسٹری انٹرن شپ پرزنٹیشن مقابلہ منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کو اپنی پیشہ ورانہ تعلیم اور صنعتی تجربات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ 25 منتخب طلبہ نے اپنی سمر انٹرن شپ کے دوران حاصل کردہ تجربات پیش کیے، جن میں صنعتی چیلنجز، تنظیمی طریقہ کار اور مینجمنٹ تصورات کے عملی استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں سوال و جواب کے دلچسپ سیشن بھی شامل تھے، جن کے ذریعے طلبہ کی تجزیاتی صلاحیت، ابلاغی مہارت اور مسئلہ حل کرنے کے انداز کا جائزہ لیا گیا۔
تقریب کا آغاز ایم بی اے، سال اوّل کی طالبہ علزہ اسرائیل کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد اور دیگر اساتذہ نے طلبہ سے خطاب کیا۔ ججوں کے پینل میں پروفیسر امام الحق (شعبہ کامرس)، پروفیسر محمد علی اور پروفیسر فیصل طالب (شعبہ مکینیکل انجینئرنگ) اور پروفیسر عبید صدیقی (شعبہ اینستھیسیالوجی) شامل تھے۔ انہوں نے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور فکری وضاحت کو سراہا۔
اس مقابلے میں منال تحسین ملک نے پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ ارحم اللہ خان اور عریبہ عباس بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے۔ ججز اسپیشل ایوارڈ اقصیٰ قریشی، صفدر خان اور تانیہ سکسینہ کو دیے گئے۔ بیسٹ انڈسٹری ریلیونس ایوارڈانکیتا گوڑ کو دیا گیا جب کہ موسٹ امپیکٹ فل پرزنٹیشن ایوارڈفاطمہ انتخاب کے حصہ میں آیا۔ پروفیسر فضا تبسم عظمی اور ڈاکٹر آصف اختر (فیکلٹی انچارج برائے سمر انٹرن شپ) نے پروگرام کو مربوط کیا جبکہ طلبہ منتظمین میں عریشہ صدیقی، علزہ اسرائیل اور محمد عریب صدیقی شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ