
رائے گڑھ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ دھرمجے گڑھ میں جمعرات کوایک المناک سڑک حادثے کی خبر نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ چالہا مارگ چوک کے قریب ایک تیز رفتار کار نے پہلے سڑک کے کنارے پیدل چل رہی ایک خاتون کو ٹکر ماری، اس کے بعد اسی رفتار سے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس شدید ٹکر میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گرام پنچایت کموشن ڈانڈ کے تحت آنے والے رام پور گاوں کی ایک خاتون کسی کام سے کھمہار آئی ہوئی تھی۔ واپسی کے دوران جیسے ہی وہ چالہاچوک کے قریب پہنچی ، تب ہی اسے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون سڑک کے کنارے گر گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
حادثے کے بعد بھی کار ڈرائیور نہیں رکا۔ اسی کار نے کچھ ہی فاصلے پر مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو بھی ٹکر مار دی۔ موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوانسڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوربتائے جا رہے ہیں، جو سرنگڑھ علاقے کے رہائشی تھے۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واقعہ کے بعد لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جس سے افرا تفری پھیل گئی۔ مقامی شہریوں نے فوری طور پر 112 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر دھرمجے گڑھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کار بہت تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد