گزشتہ 2 سالوں میں اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوئی : جموں و کشمیر حکومت
سرینگر، 30 اکتوبر (ہ س): حکومت نے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں اساتذہ کی کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤس کو بتایا گیا کہ جنرل لائن/سائنس-/اردو کے لیے اساتذہ کی آخری بھرتی کا عمل سال 2019 میں مکمل کیا گیا
گزشتہ 2 سالوں میں اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوئی : جموں و کشمیر حکومت


سرینگر، 30 اکتوبر (ہ س): حکومت نے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں اساتذہ کی کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤس کو بتایا گیا کہ جنرل لائن/سائنس-/اردو کے لیے اساتذہ کی آخری بھرتی کا عمل سال 2019 میں مکمل کیا گیا تھا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران اساتذہ کی کوئی بھرتی نہیں کی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شام لال شرما کے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا، جموں ڈویژن میں سائنس، ریاضی اور اردو کے لیے جنرل اساتذہ کی آخری بھرتی 2016 میں سانبہ، ریاسی، ادھم پور اور راجوری اضلاع میں کی گئی تھی۔ ایوان کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں 740 کورس ریسورس کوآرڈینیٹرز اور 227 سبجیکٹ سپیشل کوآرڈینیٹرز کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔کشمیر ڈویژن میں 6,411 ماسٹر اسامیاں ہیں جن میں سے 5,436 پوزیشن پر ہیں اور 975 خالی ہیں۔ ٹیچر کیڈر کے لئے، 28,406 اسامیاں منظور کی گئی ہیں جن میں 28,254 پوزیشن اور 152 خالی ہیں۔حکومت نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ جموں ڈویژن میں 2022-23 کے دوران 12,322 اسکول تھے، جن میں سے 1,204 کو کم اندراج یا رہائش کے مسائل کی وجہ سے قریبی اداروں کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔کشمیر ڈویژن میں، 14 اسکول فی الحال زیرو انرولمنٹ کی وجہ سے غیر فعال ہیں، جب کہ دیگر کو وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ضم کیا گیا تھا۔ ہاؤس کو بتایا گیا کہ پروموشن کوٹہ اور ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں، اور سٹاف اور انفراسٹرکچر کے خلا کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande