
مدھیہ پردیش نے ملک میں پہلی بار پی پی پی موڈ پر میڈیکل کالجوں کے قیام کی پہل کی
۔ سی ایم ہاوس پہنچ کر ٹیکم گڑھ کے نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے اظہار تشکر کیا
بھوپال، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش نے ملک میں پہلی بار پی پی پی موڈ پر (عوامی و نجی شراکت داری) میڈیکل کالجوں کے قیام کی شروعات کی ہے۔ دھار، پنّا، کٹنی اور بیتول میں پی پی پی موڈ پر میڈیکل کالج قائم کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں نو اضلاع ٹیکم گڑھ، بھنڈ، مرینا، کھرگون، اشوک نگر، گنا، بالا گھاٹ، سیدھی اور شاجاپور میں میڈیکل کالجوں کے قیام کی کارروائی جاری ہے۔ ریاست میں مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ٹیکم گڑھ، نیمچ، سنگرولی، شیوپور اور ڈنڈوری میں مختلف اسکیموں کے تحت بنائے گئے اضافی بستروں کے آپریشن کے لیے 810 نئے عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو ٹیکم گڑھ کے اُن نوجوانوں سے مخاطب تھے جو میڈیکل سہولتوں کے فروغ پر ان کا شکریہ ادا کرنے سی ایم ہاوس پہنچے تھے۔ موقع پر نوجوانوں نے وزیراعلیٰ کو پھولوں کی مالا پہنا کر، یادگاری شیلڈ پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ راجندر شکلا اور وزیر مملکت نریندر شیواجی پٹیل بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ ضلعی اسپتال ٹیکم گڑھ کی گنجائش 300 بستروں سے بڑھا کر 500 بستر کی گئی ہے اور اس کے انتظام کے لیے 160 نئے عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ سال 16 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپتال میں اضافی 100 بستروں کی نئی عمارت تعمیر کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ ضلع اسپتال ٹیکم گڑھ کی گنجائش میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 300 بستروں سے بڑھا کر 500 بستروں تک کر دیا گیا ہے اور ان کے انتظام و انصرام کے لیے 160 نئے عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ سال ٹیکم گڑھ ضلع اسپتال میں 16 کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی 100 بستروں کی ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ ٹیکم گڑھ اسپتال میں اب ماہر او پی ڈی، ایمرجنسی خدمات، خاندانی بہبود کی سہولتیں، لیبارٹری، ریڈیالوجی، ٹراما کیئر، کیموتھریپی، ڈائیلیسس، نوزائیدہ بچوں کی خصوصی نگہداشت کی یونٹ سمیت قبل از زچگی جانچ، ٹیکہ کاری، ہائی رسک پریگنینسی کی شناخت اور انتظام، محفوظ زچگی، اور خاندانی بہبود سے متعلق مشاورت و سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن