رکن اسمبلی انجنیئر خورشید نے گلاب گڑھ ،مہور کے مسائل کو اجاگر کیا
جموں, 30 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے حلقہ گلاب گڑھ کے رکن اسمبلی انجینئر خورشید احمد نے اسمبلی اجلاس کے دوران مہور گلاب گڑھ خطے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ خطے کے عوام طویل عرصے سے بنیا
Jk assembly


جموں, 30 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے حلقہ گلاب گڑھ کے رکن اسمبلی انجینئر خورشید احمد نے اسمبلی اجلاس کے دوران مہور گلاب گڑھ خطے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ خطے کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منتظر ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔انجینئر خورشید احمد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی طرح کی تاخیر ناقابل قبول ہے۔حکومت کی جانب سے رکن اسمبلی کو یقین دلایا گیا کہ عوامی مفاد میں تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande