مدھیہ پردیش کے مشرقی اضلاع میں بھاری بارش کا الرٹ، 12 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 انچ تک بارش ہوگی
صوبے کے 20 سے زیادہ اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سرگرم دو گہرے دباو کے نظاموں کے ساتھ شمالی ہندوستان میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات اب مدھیہ پردیش میں صاف طور پر دکھائی دینے لگے
علامتی تصویر


صوبے کے 20 سے زیادہ اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی

، 30 اکتوبر (ہ س)۔

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سرگرم دو گہرے دباو کے نظاموں کے ساتھ شمالی ہندوستان میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات اب مدھیہ پردیش میں صاف طور پر دکھائی دینے لگے ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں بدھ کو وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جبکہ بھوپال، اندور اور اجین میں تیز ہواوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ اجین میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ریاست میں اگلے چار دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹھنڈی ہواوں اور نمی کے سبب کئی علاقوں میں کہرا چھانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج جمعرات کو بھی یہ موسمی نظام فعال رہے گا، خاص طور پر مدھیہ پردیش کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں۔ محکمہ موسمیات نے 12 اضلاع ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، میہر، امریا، شہڈول، انوپ پور، ڈنڈوری، منڈلا اور بالاگھاٹ کے لیے بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی سے ساڑھے چار انچ تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، کھنڈوا، برہانپور، ہردا، نرمداپورم، بیتول، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، پانڈھرنا، سیونی، جبلپور، کٹنی اور پنا میں ہلکی بارش، گرج چمک اور تیز ہواوں کی صورت حال بن سکتی ہے۔

بحیرہ عرب میں بنے طوفان ’’مونتھا‘‘ کا اثر بھی ریاست میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ کئی شہروں میں ہوا کی رفتار معمول سے زیادہ رہنے کے باعث خنکی بڑھ گئی ہے۔ بدھ کے روز 20 سے زیادہ اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا۔ بھوپال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.2، اندور میں 25.1، اجین میں 23 ڈگری، جبل پور میں 28.8 ڈگری اور گوالیار میں 24.6 ڈگری رہا۔ وہیں بیتول، دھار، دتیا، گنا، رتلام اور شیو پوری جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔

سرکاری طور پر مانسون کی واپسی کے بعد بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ ریاست سے مانسون کی باضابطہ وداعی ہو چکی ہے، لیکن نمی والی ہواوں اور فعال موسمی نظاموں کے سبب بارش کا دور اب بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ 31 اکتوبر سے دو نومبر کے درمیان بھی کئی اضلاع میں بارش کا امکان رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande