
مدھیہ پردیش میں یکم نومبر سے شہری اداروں میں سینٹر لائزڈ فیس بیسڈ اٹینڈینس نظام لازمی ہوگا
۔ حاضری کے عمل سے انتظامیہ مزید جواب دہ بنے گا
بھوپال، 30 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے تمام 413 شہری اداروں میں سینٹر لائزڈ فیس بیسڈ اٹینڈینس نظام کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکا ہے۔ یہ نظام ایک نومبر سے تمام شہری اداروں میں لازمی طور پر موثر ہو جائے گا۔ یہ نظام اداروں میں کام کرنے والے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ کمشنر سنکیت بھونڈوے نے کہا ہے کہ یہ قدم ملازمین کی حاضری کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور جواب دہ بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔
رابطہ عامہ افسر مکیش مودی نے جمعرات کو بتایا کہ آئندہ شہری اداروں میں ملازمین کی تنخواہیں اور ادائیگیاں اسی سینٹر لائزڈ فیس بیسڈ اٹینڈینس نظام کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ شہری اداروں کے ملازمین نے اس نظام میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ شہری انتظامیہ و رہائش محکمہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ تمام شہری اداروں میں یہ نظام مؤثر طور پر کام کرے اور ملازمین کو درکار تکنیکی مدد بروقت فراہم کی جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن