
اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت سے متعلق معراج ملک کی عرضی پر عدالت میں 7 نومبر کو سماعت
جموں، 30 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جموں بنچ نے محبوس معراج ملک کی جانب سے اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کی اجازت کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو مرکزی عرضی کے ساتھ 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس محمد یوسف وانی نے آج اس معاملے کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس ایس احمد، اپو سنگھ سلاتھیا، ایم طارق اور ذوالقرنین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل رکھے۔
عدالت نے دفاع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت سے متعلق درخواست کو مرکزی پٹیشن کے ساتھ ہی زیر سماعت لایا جائے، جس کی اگلی سماعت 7 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر