
جموں, 30 اکتوبر (ہ س)۔
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ضلع پونچھ میں جمعرات کے روز ایک اگنی ویر سپاہی اُس وقت زخمی ہو گیا جب اُس کی سروس رائفل اچانک چل گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح اُس وقت پیش آیا جب سپاہی فائرنگ مشق کے بعد اپنا ہتھیار صاف کر رہا تھا کہ دورانِ صفائی غلطی سے گولی چل گئی، جو اُس کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے میں جا لگی۔زخمی سپاہی کی شناخت کرشنا پال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جسے فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر