شعبہ پلاسٹک سرجری شعبہ میں ورلڈ ٹراما ڈے منایا گیا
شعبہ پلاسٹک سرجری شعبہ میں ورلڈ ٹراما ڈے منایا گیا علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے ورلڈ ٹراما ڈے منایا، جس میں ٹراما مینجمنٹ اور ری کانسٹرکٹیو سرجری میں ہونے والی جدید پیش رفت پر
پلاستک سرجری ڈے


شعبہ پلاسٹک سرجری شعبہ میں ورلڈ ٹراما ڈے منایا گیا

علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے ورلڈ ٹراما ڈے منایا، جس میں ٹراما مینجمنٹ اور ری کانسٹرکٹیو سرجری میں ہونے والی جدید پیش رفت پر معلوماتی نشست منعقد کی گئی۔ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر ایم ایف خرم نے اپنے کلیدی خطاب میں زخموں کے علاج، انفیکشن کنٹرول اور بحالی کے حالیہ رجحانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹراما کے بہتر نتائج کے لیے بروقت مداخلت اور مختلف شعبوں کے درمیان قریبی اشتراک عمل نہایت ضروری ہے۔

پروفیسر عمران احمد نے ایمرجنسی معاملات میں ٹیم ورک اور فوری فیصلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر سرفراز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ بالخصوص سڑک حادثات کے باعث ٹراما سے متعلق چوٹوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے عوامی بیداری اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر فہد انصاری اور ڈاکٹر آکانشا نے ٹراما کیئر، ری جینیریٹو میڈیسن اور زخموں کے علاج کی ٹکنالوجیز میں ہونے والی جدتوں پر گفتگو کی اور مریض پر مرکوز اور سائنسی بنیادوں پر علاج کے فروغ کے لیے شعبہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹراما کیئر کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر اساتذہ اور ریزیڈنٹس نے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسپتال کے احاطے میں شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande