
بھوپال،29اکتوبر(ہ س)۔مدھیہ پردیش میں اب ترقی وعدہ نہیں ،بلکہ تجربہ ہے۔ ایسا تجربہ جو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادوکے نظریہ اور فیصلہ کن قیادت سے ممکن ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے صنعتوں کے لیے اعتماد، شفافیت اور پالیسی اصلاحات کا ایسا ماحول بنایا ہے، جہاں ہر سرمایہ کاری مواقع میں بدل رہی ہے اور ہر ا?ئیڈیا صنعت میں۔ یہی تبدیلی ا?ج 'ابھیودیہ مدھیہ پردیش' کے طور پرپورے ملک کی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔سال 2025 کو صنعت اور روزگار سال کے طور پر منانے کا فیصلہ محض ایک رسمی اعلان نہیں رہا،بلکہ ریاست کی صنعتی پالیسی کا ایک فعال باب بنا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی رہنمائی میں مینوفیکچرنگ، خدمات، بنیادی ڈھانچہ، اختراع اور پائیداری کو صنعتی ترقی کے اہم بنیاد بنے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ 18 نئی صنعتی پالیسیاں تیار کی گئی، جو سرمایہ کاری، اختراع، روزگار اور پائیدار ترقی کو نئی توانوئی دیتی ہے۔ ریاست نے از ا?ف ڈوئنگ بجنس سے ا?گے بڑھتے ہوئے کانفیڈینس ا?ف ڈوئنگ بجنس کا نیا دور شروع کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے اقدامات نے نہ صرف سرمایہ کاری کے عمل کو ا?سان اور تیز کیا ہے بلکہ اسے قابل اعتماد اور شفاف بھی بنایا ہے۔ اب، ہر سرمایہ کاریہ تجربہ کر رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں صنعت قائم کرنا سہولت سے ا?گے بڑھ کر ایک محفوظ فیصلہ ہے۔ انڈسٹری پرموشن پالیسی 2025 اسی نظریہ کی عکاسی کرتی ہے۔ کیپٹل انویسٹمنٹ پر 40فیصد تک امداد ، روزگار اور برا?مد پر مبنی حوصلہ افزائی اور ایف ڈی ا?ئی کو فروغ دینے والے پروویزن اس پالیسی کو سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر پرکشش بناتے ہیں۔ گارمنٹس، فٹ ویئر اور کھلونوں کی صنعتوں میں تربیت اور روزگار کے نئے مواقع کھلے ہیں۔وہیں فارماسیوٹیکل، بائیو ٹیکنالوجی اور میڈیکل ڈیوائس کے شعبوں میں تحقیق اور معیاری کی ترقی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے صنعتی انفراسٹرکچر کو بھی نئی سمت دی ہے۔ اسمارٹ انڈسٹریل پارک، جدید لاجسٹک نیٹ ورک اور کلسٹر پر مبنی صنعتی علاقوں کی ترقی نے سرمایہ کاروں کو سہولت اور رفتار فراہم کی ہے۔ نئی صنعتی ٹاﺅن شپ انٹر کنکٹیڈ ایک ٹرانسپورٹ کوریڈور اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات نے صنعتوں کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں صنعتی سرمایہ کاری اب بڑے شہروں تک محدود نہیں رہی ،بلکہ یہ چھوٹے اور درمیانی شہروں تک پہنچ کر علاقائی توازن قائم کر رہی ہے۔ جن وشواس ایکٹ ، اسٹارٹ یور بجنس ان 30 ڈیز اسکیم ، GIS پر مبنی زمین الاٹمنٹ سسٹم اور ایم پی انویسٹ پورٹل نے صنعتی عمل کو رفتار دی ہے۔اب اجازتیں اور خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں، جس سے سرمایہ کاری کے عمل کو شفاف اور بروقت بناہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی سوچ صنعت کو صرف پیداوار تک محدود نہیں رکھتی، بلکہ اسے روزگار، اختراعات اور سماجی ترقی کا ذریعہ بناتی ہے۔ زمین، توانائی، پانی اور خام مال تک رسائی کے ساتھ تحقیق اورتکنیکی حوصلہ افزائی نے ریاست کی صنعتی شناخت کو نئی بلندیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں اسکل ڈیولپمنٹ اور انڈسٹری کنیکٹیویٹی کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے مقامی نوجوانوں کو صنعتوں سے براہ راست جوڑنے کا عمل مزید مضبوط بنا ہے۔ اجین، اندور، بھوپال، جبل پور اور گوالیار جیسے شہرا?ج اس صنعتی تبدیلی کی زندہ مثالیں ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش صنعت اور سرمایہ کاری کا وہ مرکز بن رہا ہے، جہاں ترقی پائیدار ہے اور مواقع لامتناہی ہیں۔ 'ابھیودیہ مدھیہ پردیش' اب صرف نعرہ نہیں ، بلکہ اس اعتماد کا نام ہے جس نے ریاست کو صنعت دی ہے۔ روزگار اور سرمایہ کاری کی نئی تعریف دی ہے۔ یہ وہیں سفر ہے جہاں پالیسی ریزولیوشن میںتبدیل ہے اور عزائم نتائج میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan