علی گڑھ میں تیسری اہل سنت کانفرنس کا کامیاب انعقاد
علی گڑھ میں تیسری اہل سنت کانفرنس کا کامیاب انعقاد علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ سیرت مصطفی کے مطابق زندگی گزارنا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید امین القادری نے کیا ۔وہ آج علی گڑھ کے وحید نگر میں منعقد اہلسنت کانفرنس
تیسری اہل سنت کانفرنس


علی گڑھ میں تیسری اہل سنت کانفرنس کا کامیاب انعقاد

علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ سیرت مصطفی کے مطابق زندگی گزارنا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید امین القادری نے کیا ۔وہ آج علی گڑھ کے وحید نگر میں منعقد اہلسنت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ کی سرپرستی حضرت سید محمد امین میاں قادری اور صدارت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری نے کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام کی شرکت ہوئی۔

مالیگاؤں مہاراشٹر سے تشریف لائے مولانا سید امین القادری نے کہا کہ نشہ تو صرف ایک ہی ہو سکتا ہے یا عشق رسول کا نشہ یا شراب کا نشہ، اصلاحی گفتگو کے ساتھ ساتھ شان رسول پاک پر بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، بغیر محبت رسول ہمارا ایمان کبھی کامل نہیں ہوسکتا ہے، خود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہوسکتا ہے جب تک وہ مجھ سے سب سے زیادہ محبت نہ کرے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہم سب کو محبت رسول کا چراغ دلوں میں روشن کرنا ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا سیرت مصطفی کے مطابق زندگی گزارنا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔

تقریر کے بعد جشن دستار بندی کا سلسلہ عمل میں اآیا جس میں قاری شعیب رضا احسنی کے سر پر دستار قرات و حافظ سعود رضا کے سر پر دستار حفظ سجائی گئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری شعیب برکاتی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، نعت پاک معروف ثناء خوان شعیب رضا احسنی، قاری زریق احمد، سید فرقان علی قادری اور میکش رامپوری نے پیش کی۔ شہر الوارث اور حافظ راشد رضا نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

اہل سنت کانفرنس کے کنوینر محمد شہرالوارث قادری برکاتی نے بتایا کہ الحمدللہ یہ تیسری اہلسنت کانفرنس ہے۔ ان شائاللہ العزیز ہر سال اسی حوصلے اور جذبے کے ساتھ اسلامک اسکالر کو بلاکر اہلسنت کانفرنس منعقد کی جاتی رہیں گی تاکہ عوام اہلسنت کو دین اسلام کے متعلق زیادہ سے زیادہ جانکاری ملتی رہے. اس موقع پر سید مصطفی علی قادری، قاری شکیل انور، مولانا صلاح الدین قادری، محمد اظہر نور اعظمی، حافظ مشرف رضا برکاتی، مولانا عاقب برکاتی، مولانا ریاض احمد مرکزی، مولانا بہاء الدین مرکزی،مولانا شہباز مرکزی، مولانا شمشاد اجمل برکاتی، مولانا نسیم خاں،قاری اختر رضا، قاری طارق رضا برکاتی، قاری انتظار، قاری شفیق،حافظ عرفان برکاتی، حافظ جاوید برکاتی، مولانا کمیل میاں ان کے علاوہ علی گڑھ کے مساجد ومدارس کے ائمہ واساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande