سرینگر میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد زخمی
سرینگر، 29 اکتوبر (ہ س) ۔ الوچی باغ سری نگر کا ایک 55 سالہ شخص، جو موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا، بدھ کو ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ شخص 26 اکتوبر کو گزر بٹ مالو کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ز
سرینگر میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد زخمی


سرینگر، 29 اکتوبر (ہ س) ۔

الوچی باغ سری نگر کا ایک 55 سالہ شخص، جو موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا، بدھ کو ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ شخص 26 اکتوبر کو گزر بٹ مالو کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی شناخت غلام محمد شیخ (55) ولد محمد اسماعیل ساکن آلوچی باغ سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande