شیو پوری: ضلع اسپتال سے بچی چوری، موقع ملتے ہی خاتون نومولود کو اٹھا لے گئی، سی سی ٹی وی میں قید ہوا واقعہ
شیو پوری، 29 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع اسپتال سے ایک نوزائیدہ بچی چوری ہو نے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کی رات ضلع اسپتال کے ایچ ڈی یو (ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ) وارڈ سے یہ نومولود بچی چوری ہوگئی ۔ چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو
Shivpuri: Baby girl stolen from district hospital


شیو پوری، 29 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع اسپتال سے ایک نوزائیدہ بچی چوری ہو نے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کی رات ضلع اسپتال کے ایچ ڈی یو (ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ) وارڈ سے یہ نومولود بچی چوری ہوگئی ۔ چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔

واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو نے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ بچی کو چوری کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ امان سنگھ راٹھور ضلع اسپتال پہنچے اور پولیس افسران کے ساتھ مل کر تحقیقات کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مذکورہ خاتون پر 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ روشنی آدیواسی نے 28 اکتوبر کو ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ ملزم خاتون دو دن سے اہل خانہ سے بات چیت کر رہی تھی۔ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے وہ بچے کوبہلانے کے بہانے لے گئی، پھر واپس آ کر وارڈ میں ہی بیٹھی رہی۔ گھر والوں کے سوتے ہی بچی کو لے کر فرار ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعے کے کچھ دیر بعد جب اہل خانہ نیند سے بیدار ہوئے اور لڑکی کو لاپتہ پایا تو انہوں نے شور مچایا جس پر اسپتال انتظامیہ اور پولیس سرگرم ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے خاتون کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande