دربار موو کے دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک چلے گا۔
جموں, 29 اکتوبر (ہ س)۔ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز جموں و کشمیر نے یکم اور 2 نومبر کو دربار مو کے سلسلے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر خصوصی ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریفک) جے اینڈ کے وویک گپتا کی جانب سے جاری ایڈوائزری
JKNH


جموں, 29 اکتوبر (ہ س)۔

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز جموں و کشمیر نے یکم اور 2 نومبر کو دربار مو کے سلسلے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر خصوصی ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریفک) جے اینڈ کے وویک گپتا کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دو روز کے دوران صرف سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی تاکہ سول سکریٹریٹ سرینگر سے جموں منتقل ہونے والے سرکاری افسران اور اہم سرکاری ریکارڈ لے جانے والے قافلوں کی روانگی میں سہولت رہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ان تاریخوں میں جموں سے سرینگر کی سمت کسی بھی گاڑی کو، بشمول بھاری مال بردار ٹرکوں، نیم فوجی دستوں اور دیگر سرکاری قافلوں کے، آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس حکام کے مطابق یہ پابندیاں عارضی ہیں جن کا مقصد سرکاری قافلوں کی محفوظ اور منظم نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور شاہراہ پر ممکنہ بھیڑ بھاڑ سے بچاؤ ہے۔ اس دوران ٹریفک کنٹرول رومز سرینگر، رام بن، ادھمپور اور جموں میں چوبیسوں گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ ٹریفک کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، اپنی سفری منصوبہ بندی پیشگی ترتیب دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہنگامی یا لازمی نوعیت کی گاڑیوں کو ہی ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی پیشگی منظوری کے بعد گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande